سٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار 48 ارب سے زائد کی سرمایہ کاری 41660.75 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کوکاروبار حصص میں تیزی کا تسلسل جاری رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 232.12 پوائنٹس اضافے سے 41660.75 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تاہم کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 20.93 فیصدکم رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ سرمائے میں48ارب44 کروڑ روپے سے زائداضافہ ہوا ۔ کے ایس ای 100 انڈیکس کی 41500 اور 41600 کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں مجموعی طور پر تیزی غالب آگئی اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 232.12 پوائنٹس اضافے سے 41660.75 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کے ایس ای 30 انڈیکس 151.99 پوائنٹس اضافے سے 19959.29 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 174.85 پوائنٹس اضافے سے 30019.95 پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ روز مجموعی طور پر 371 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا۔ جمعہ کوجمعرات کی نسبت 5 کروڑ 33 لاکھ 65 ہزار 90 کم شیئرزکا کاروبار ہوسکا، جمعہ کو مجموعی طور پر 20 کروڑ 15 لاکھ 40 ہزار 690 شیئرزکا کاروبارہواجبکہ جمعرات کو 25 کروڑ 49 لاکھ 5 ہزارشیئرزکے سودے ہوئے تھے۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آنے کے باجود مہنگے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 48 ارب 44 کروڑ 65 لاکھ 96 ہزار 726 روپے بڑھ کر 82 کھرب 35 ارب 32 کروڑ 37 لاکھ 59 ہزار 277 روپے ہوگئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...