لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ نے ٹائون شپ سے لاپتہ چچا اور بھتیجا کے معاملے کا ازخود نوٹس لے لیا۔ ڈی آئی جی عبدالرب کو دونوں کو بازیاب کرانے کی ہدایت کر دی۔ لاپتہ 16 سالہ نہال کے والد آصف منیرکی جانب سے ازخود نوٹس کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ میرا بیٹا اور بھائی گھر سے نکلے مگر چار یوم گزرنے کے باوجود لاپتہ ہیں۔ بیٹے نہال اور بھائی عاقب منیر کو بازیاب کرایا جائے جس پر سپریم کورٹ نے ڈی آئی جی عبدالرب کو دونوں لاپتہ افراد کو فوری بازیاب کرانے کی ہدایت کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تمام پہلوئوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔