فواد چودھری‘ فیاض الحسن چوہان کو پیپلزپارٹی‘ زرداری فوبیا ہو چکا: مخدوم احمدمحمود

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سیداحمد محمود‘ سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم‘ سیکرٹری تعلقات عامہ نفیس احمد انصاری‘ سٹی صدر ملک نسیم لابر‘ ممبر فیڈرل کونسل عبدالقادر شاہین‘ ضلعی جنرل سیکرٹری رائو ساجد علی‘ سیکرٹری اطلاعات چودھری محمد یاسین خواتین ونگ جنوبی پنجاب کی سینئر نائب صدر راضیہ رفیق نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ فواد چودھری‘ فیاض الحسن چوہان کو پیپلزپارٹی اور زرداری فوبیا ہو چکا ہے موجودہ حکمرانوں کو ان دونوں کے ہوتے ہوئے کسی اپوزیشن کی ضرورت نہیں ہے۔ فواد چودھری جمہوریت کے لئے خطرے کی گھنٹی ہیں۔ پیپلزپارٹی 30نومبر کو بھرپور عوامی قوت سے پارٹی کا یوم تاسیس منائے گی۔ چیئرمین بلاول بھٹو یوم تاسیس پر اہم اعلان کریں گے اور پھر دسمبر میں پنجاب کے ہر ضلع کا دورہ کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن