ایم ڈی اے چوک پرواقع الیکٹرانکس شو روم مالک نے 11 لاکھ 93 ہزار آٹھ سو روپے کا بل ادا کر دیا

ملتان (نامہ نگار خصوصی) ایم ڈی اے چوک پر وکاقع الیکٹرانکس شو روم مالک نے 11 لاکھ93 ہزار آٹھ سو روپے کا بل ادا کر دیا ہے استعمال کردہ لوڈ میں طلب کے مطابق اضافہ ایکسٹینشن کروانے کے بعد میپکو 45 ہزار کمرشل یونٹس کی بلنگ نہیں کر سکی تھی ایڈیشنل چیف انجینئر ملتان سرکل انجینئر محمد عمر لودھی نے صارف کو بل کی فوری ادائیگی کرنے کی ہدایت کی تھی اور بل وصولی کا ٹاسک ایکسیئن میپکو کینٹ ڈویژن انجینئر محمد علی یاسر کے سپرد کیا تھا جنہوں نے کارروائی کرتے ہوئے صارف سے بل وصول کروا لیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن