لاہور (سپورٹس رپورٹر) فیض فائونڈیشن کے زیراہتمام تین روزہ فیض انٹرنیشنل فیسٹیول کاآغازگزشتہ روز الحمرا میںہوا جس میں بالی سٹار شبانہ اعظمی اورفلمساز و نغمہ نگارجاوید اخترکے علاوہ ملکی اورغیرملکی فن وثقافت اورعلم وادب سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ میلے کے پہلے روزتین نشستیں ہوئیں جن میں ’’کیفی اور فیض‘‘،اجوکاء تھیٹرکاڈرامہ اورگلوکارہ طاہرہ سید کے ساتھ شام شامل تھے ۔’’کیفی اورفیض‘‘کے عنوان سے پہلی نشست الحمراہال نمبرایک میںہوئی جس میں شبانہ اعظمی اور سلیمہ ہاشمی نے فیض احمدفیض اور کیفی اعظمی کے ساتھ اپنی یاداشتوں کوبیان کیا۔ تقریب میںجاوید اخترنے اپنی مشہورنظمیں ’’وقت ،سازش اورنیاحکم نامہ ‘‘سنائیں۔ دوسری نشست میں اجوکاء تھیٹرکاڈرامہ ’’کالامینڈابھیس‘‘پیش کیاگیا۔ آخری نشست کااہتمام الحمراہا ل نمبرایک میںکیاگیاتھاجس میںگلوکارہ طاہرہ سید نے فیض احمدفیض کاکلام سناکرسماں باندھ دیا۔فیسٹیول میں شائقین کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔