فاسٹ بائولر محمد عباس نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)قومی ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عبا س نے نیو زی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران ایک اور ملکی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ۔ کیویز کیخلاف ابوظہبی ٹیسٹ کے پہلے روز محمد عباس نے دو وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد وہ ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد مسلسل 20اننگز میں کم از کم ایک وکٹ لینے والے پہلے پاکستانی باولر بن گئے ،محمد عبا س نے سابق ٹیسٹ سپنر عبدالرحمان کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے مسلسل 19اننگز میں یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا۔ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد مسلسل اننگز میں کم از کم ایک وکٹ لینے کا ورلڈ ریکارڈ سابق کیوی فاسٹ باولر شین بونڈ کے پاس ہے جنہوں نے 32مرتبہ اننگز میں ایک وکٹ لی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...