لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کی میزبانی میں ایشین کرکٹ کونسل کا آخری اجلاس آج لاہور میں ہوگا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کوئی نمائندہ اجلاس میں شریک نہیں ہوگا۔ پی سی بی کی دو سالہ صدارت کی مدت مکمل ہونے پر بنگلہ دیش کے ناظم الحسن کو ایشین کرکٹ کونسل کا نیا سربراہ مقرر کیا جائیگا۔ شرکا کو لاہور شہر کے تاریخی مقامات کی سیر بھی کروانے کی تجویز ہے۔ اجلاس میں ایشیا ایمرجنگ کپ کے حوالے سے بات چیت ہو گی۔ ڈویلپمنٹ پروگرامز اور مستقبل کے ایونٹس پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر احسان مانی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں آئی سی سی کے سی ای او ڈیوڈ رچرڈسن سمیت مختلف ایشین ممالک کے 33 نمائندے شریک ہونگے ۔اجلاس میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر ناظم الحسن ، سی ای او نظام الدین ، سری لنکا کرکٹ بورڈ کے سی ای او ایشلے ڈی سلوا ، افغانستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ عزیز اللہ فضل ، سی ای او اے سی سی شفق ستنکزئی ، صدر بحرین کے محمد سلیم الیاس ، کویت کے حیدر فرمان ، ملایشین مہندہ ولی پورم ، مالدیپ کے محمد افلاح ، سعودی کیسی ای او ندیم ندوی ، امارات کے ولید بخاتر، اومان کے پنکج خمیجی ، قطرکے منظور احمد ، سنگا پوکے محمود غزنوی ، تھائی لینڈکے روی سہگل ، نیپال کے اشوک ناتھ بھی شریک ہونگے۔
ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس آج سے لاہور میں ہوگا‘مہمان پہنچ گئے
Nov 17, 2018