غزہ (نوائے وقت رپورٹ) غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 40 فلسطینی مظاہرین زخمی ہوگئے۔ مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ تنظیمی کمیٹی کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے سیز فائر جرم اور غداری ہے۔ حماس کے ترجمان عبداللطیف قانو نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر رکھنے کے خواہشمند عرب ممالک فلسطینی عوام کی پیٹھ پر چھرا گھونپ رہے ہیں اور ان کے مفادات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے کیلئے کوششیںجاری رہیں گی فلسطینی عوام متحد ہیں اگلے جمعہ بھرپور مظاہرے کئے جائیں گے۔