لاہور (اپنے نامہ نگار سے)غیر ملکی ماڈل ٹریسا کیخلاف منشیات کیس کی سماعت آج تک کے لئے ملتوی کر دی گئی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج علی رضا نے غیر ملکی ماڈل منشیات کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے محکمہ کسٹمز کے پراسیکیوٹر پر برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیئے کہ عدالت اس کیس کا فیصلہ جلد کرنا چاہتی ہے۔فاضل عدالت نے کسٹمز پراسیکیوٹر کی استدعا پر مقدمے کی سماعت آج تک کے لئے ملتوی کی۔
غیرملکی ما ڈل ٹریسا کیخلاف منشیات کیس کی سماعت آج تک ملتوی کسٹمز کے پراسیکیوٹر پر اظہار برہمی
Nov 17, 2018