کوڑے کرکٹ کو آگ لگانے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے گا: سیکرٹری ظفر اللہ

Nov 17, 2018

لاہور (اپنے نامہ نگار سے)سموگ پر قابو پانے کے حوالے سے محکمہ ماحولیات کی ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں میں اینٹی سموگ کارروائیاں کرتے ہوئے سمن آباد میں دو فرنسوں کو سیل کر دیا ہے جبکہ کوٹ لکھپت میں پرنٹنگ کا کام کرنے والی ایک فیکٹری کو وارننگ نوٹس جاری کر دیا ہے۔ محکمہ ماحولیات کے سیکرٹری ظفر نصراللہ اور ڈی جی سیدہ ملائکہ کا کہنا ہے کہ شہر میں کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے والوں کیخلاف بھی کارروائی شروع کی جا رہی ہے کوڑے کرکٹ کو آگ لگانے والوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے گا۔

مزیدخبریں