بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کے مقدمہ قتل کی سماعت 26 نومبر تک ملتوی

Nov 17, 2018

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل سیشن جج معین کھوکھر کی عدالت نے بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کے مقدمہ قتل کی سماعت کی۔ فاضل عدالت نے مزید سماعت 26 نومبر تک ملتوی کر دی ۔گزشتہ روز ہونے ملزمان کو جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت میں شامل کیا گیا، سماعت کے دوران مقدمے کے دو گواہان پر جرح مکمل کر لی گئی ہے جبکہ باقی گواہان کو 26 نومبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں