امریکی جج نے صدر سے الجھنے والے صحافی کا وائٹ ہاؤس میں داخلہ پاس بحال کر دیا

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) صدر ٹرمپ کے ساتھ الجھنے والے سی این این کے نمائندہ جم اکونٹا کا وائٹ ہاؤس میں داخلے کا پاس امریکی جج نے بحال کر دیا ہے۔ صدر ٹرمپ کی ہدایت پر مذکورہ صحافی کا وائٹ ہاؤس میں داخلہ پاس منسوخ کر دیا گیا تھا۔ سی این این کے صدر کے اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا تھا جس پر جج نے سی این این کے نمائندے کا داخلہ پاس بحال کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن