اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) شہادت حضرت امام حسن عسکری ؑ اور ایام عزا کی الوداعی پرسہ داری کے سلسلے میں جامعہ المرتضیٰ جی نائن فور اسلام آباد سے مرکزی ماتمی جلوس برآمد ہوا مرکزی سیکرٹری اطلاعات علامہ سید قمرحیدرزیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری گستاخان ختم نبوت کیخلاف موثر ترین پرامن احتجاج ہے جو ہر حال میں جاری رہیگا،نواسہ رسول ؐ حسین ابن علی ؑ کی عزاداری اور میلاد النبی ؐ کے جلوس اسلام کی شان و شوکت کے عملی مظاہرے ہیں جن پر دنیا کی کوئی طاقت قد غن نہیں لگا سکتی، مرکزی امام بارگاہ جامعہ المرتضیٰ جی نائین فور اسلام آباد میں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرفرزانہ نقوی نے کہاکہ رسول ؐکی پیاری آل کے ساتھ اپنے دامن کو وابستہ کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ انسانیت کو ظلم و ستم سے نجات دلانے کیلئے اُسوہِ شبیری ؑ پر عمل کرنا ہوگا۔ انہوںنے واضح کیا کہ نواسہ رسول حسین ابن علی ؑ نے صحرائے کربلا میں قربانی دے کر اسلام کو تا ابدالآباد زندہ جاوید کردیا ۔
انسانیت کو ظلم و ستم سے نجات دلانے کیلئے اُسوہِ شبیری ؑ پر عمل کرنا ہوگا،ڈاکٹرفرزانہ نقوی
Nov 17, 2018