اللہ تعالیٰ کی صفت کے امین، ہمارا احتساب زیادہ سخت ہوگا: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

لاہور (وقائع نگار خصوصی) پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں جنرل ٹریننگ پروگرام کے تحت چھٹا تربیتی کورس اختتام پذیر ہو گیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ ڈسٹرکٹ جوڈیشری ہمارے نظامِ انصاف میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ہمارے ملک میں کوئی بھی مقدمہ بازی ایک سول جج سے شروع ہوتی ہے اور پھر فریقین اپیل میں ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں جاتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ کسی بھی مقدمہ میں ایک سول جج کا فیصلہ سپریم کورٹ تک برقرار رہے۔ عدل کرنا اللہ تبارک و تعالیٰ کی صفت ہے، جو اس نے اس دنیا میں ہمیں تفویض کی ہے اگر ایک جج سارا دن انصاف پر مبنی فیصلے دیتا ہے تو اس کی ایک دن کی زندگی ساٹھ سال کی عبادت کے برابر ہے۔ ہر انسان کا حساب ہونا ہے لیکن یاد رکھیں ہم اللہ تعالیٰ کی صفت کے امین ہیں، ہمارا احتساب زیادہ سخت ہونا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جوڈیشل اکیڈمی میں تربیتی کورسز کا مقصد ججز کی استعدادِکار کے ساتھ ساتھ ججز کے رویوں میں مثبت تبدیلی لانا ہے۔ چیف جسٹس نے امید کا اظہار کیا کہ اس ٹریننگ کے بعد جج کی طبیعت میں ٹھہراؤ آئے گا۔ اسکا اخلاق بہتر ہو گا اور سائلین ججز کے انصاف سے مطمئن لوٹیں گے۔ چیف جسٹس نے تربیتی کورس مکمل کرنے والے ایڈیشنل سیشن ججز اور سول ججز میں اسناد بھی تقسیم کیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...