کالادھن معیشت کی بہتری میں رکاوٹ، پچھلی حکومتوں نے آنکھیں بند رکھیں، صدر علوی

سکھر (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر رہنما ڈاکٹر ربنواز کلوڑ کی صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات ‘سکھر اور لاڑکانہ کیلئے ترقیاتی کاموں کے پیکج کا مطالبہ ، عمران خان کی قیادت میں ملک کے ہر چھوٹے بڑے شہروں کے مسائل جلد حل کئے جائینگے، صدر پاکستان عارف علوی کی رہنما سے گفتگو، مسائل حل کرانے کی یقین دہانی، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر رہنما ڈاکٹر ربنواز کلوڑ نے صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے گذشتہ روز کراچی میں خصوصی ملاقات کی اور انہیں سکھر سمیت لاڑکانہ و دیگرسندھ کے دیہی و شہری علاقوں کو درپیش بنیادی و بلدیاتی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے عوام کو درپیش مشکلات سے نجات دلانے کیلئے خصوصی پیکج کی اپیل کی ملاقات میں ڈاکٹر ربنواز کلوڑ نے صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو بتایا کہ 72سال گذرنے کے باوجود سندھ کے شہری صاف پانی سے محروم گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں، برج نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک مسائل حل نہیں ہو سکے ہیں۔ دریں اثناء کراچی میں ایف پی سی سی آئی کے ایکسپورٹ ایوارڈز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ کرپشن اور درآمدات میں اضافے کی وجہ سے معیشت اور سرمایہ کاری بہتر نہیں ہوئی، موجودہ حکومت کے اقدامات کے سبب برآمدات بڑھی ہیں مختلف وجوہات کے سبب پاکستان مشکل حالات سے دوچار ہے بلیک اکانومی، سیکورٹی مسائل اور دیگر رکاوٹیں معیشت کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ عارف علوی نے برآمدکنندگان کو سراہتے ہوئے کہا کہ لگژری اشیاء کی امپورٹس دستاویزی معیشت نہ ہونے سے تجارتی خسارہ بڑھا ماضی میں حکومتوں نے غلط فیصلے کیے 70سال کی خرابیوں کو دور کرنے کے لیے فیصلے کرنا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ کالا دھن معیشت کی بہتری میں رکاوٹ ہے مگر اس حوالے سے پچھلی حکومتوں نے آنکھیں بند کئے رکھیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...