نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) اسفالٹ پلانٹ میں آتشزدگی تین آئل ٹینکر ایک پراڈو ویگن اور ایک جی ایل آئی کار جل گئی کروڑوں کا مالی نقصان۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں نوکھر کے قریب عمر چک موڑ پر واقع طارق محمود سکنہ لاہور کے اسفالٹ پلانٹ کا بوائلر پھٹنے سے مل میں کھڑے آئل ٹینکر کو اچانک آگ لگ گئی جس سے تین آئل ٹینکر ایک پراڈو وین اور ایک جی ایل آئی کار جل کر راکھ ہو گئی، نوشہرہ ورکاں گوجرانوالہ اور حافظ آباد سے فائر وہیکل نے پہنج کر آگ بجھائی۔
نوشہرہ ورکاں: بوائلر پھٹنے سے آتشزدگی،3آئل ٹینکر، پراڈو اور کارخاکستر
Nov 17, 2019