انڈر انوائسنگ روکنے کیلئے درآمدات سے متعلق تبدیلیاں کی ہیں: چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد (آئی این پی + آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی کا کہنا ہے کہ انڈر انوائسنگ کو روکنے اور درآمدکنندگان کی آسانی کیلئے درآمدات پر تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا درآمدات پر درآمدکنندگان کی آسانی کیلئے تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ شبر زیدی کا کہنا تھا تبدیلیاں یونٹ آف میرمنٹ سسٹم اور ویلیوایشن یونٹ میں کی گئی ہیں۔ درآمدکنندگان اس بارے میں مزید تجاویز دیں۔ چیئرمین کا کہنا تھا یہ عمل انڈر انوائسنگ کو روکنے کیلئے ضروری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...