کشمیر میں امن برقرار رکھنے کیلئے مدد ملتی ہے تو فاروق عمر عبداﷲ‘ محبوبہ مفتی کو نظربند رہنا چاہئے: بھارتی وزیر

نئی دہلی (اے این این) بھارت کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جیتندر سنگھ کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کے تینوں سابق وزرائے اعلیٰ کو نظربند رکھنا چاہئے اگر اس سے وادی کشمیر میں امن و امان برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلی فاروق عبد اللہ، عمر عبد اللہ اور محبوبہ مفتی کی نظربندی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے کہا کہ' اگر وادی میں صورتحال پر امن ہے کیونکہ انہیں حراست میں لیا گیا ہے تو بہتر ہے کہ وہ نظربند رہیں'۔ ڈاکٹر سنگھ نے ان باتوں کا اظہار جموں خطے میں دو روزہ علاقائی کانفرنس کا افتتاح کرنے کے بعد افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر داخلہ امیت شاہ کا کہنا ہے کہ تینوں وزرائے اعلی کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بند کیا گیا ہے۔ اس ایکٹ کے تحت کسی بھی شخص کو چھ ماہ سے دوسال تک بغیر مقدمہ چلائے نظر بند کیا جا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...