مسجد الحرام میں 8 ماحول دوست کچرہ دان رکھ دیئے گئے

Nov 17, 2019

مکہ (اے پی پی)مسجد الحرام کے صحنوں میں 8 ماحول دوست کچرے دان رکھ دیئے گئے۔سعودی اخبار کے مطابق حرم شریف کی انتظامیہ نے مسجد الحرام کے صحنوں میں نیا تجربہ شروع کیا ہے اور اسے ماحول دوست بتایا جارہا ہے۔ بجلی اور شمسی توانائی سے چلنے والے کچرے دان جگہ جگہ رکھے گئے ہیں۔ یہ کچرے کے روایتی ڈبوں سے یکسر مختلف ہیں۔ تجربہ کامیاب ہونے پر بڑے پیمانے پر اسے نافذ کیا جائے گا۔مسجد الحرام کی انتظامیہ نے 8 ماحول دوست کچرے دان حرم شریف کے صحنوں میں رکھے ہیں۔ ان کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ ان میں ڈالے گئے کچرے کا حجم خود کار نظام کے تحت کم ہوجاتا ہے۔

مزیدخبریں