بہاولپور(نمائندہ خصوصی) سپیشل جج اینٹی کرپشن نے غیرقانونی بھرتیوں بارے استغاثہ میں سابق وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی اوررجسٹرار سمیت پانچ افراد کوطلب کرلیااسلامیہ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹربلال اے خان نے بغیرمشتہر کئے اوربغیر مطلوبہ تعلیمی قابلیت کے زریت الزہرہ نامی خاتون کوگریڈ17 میں بھرتی کیاجبکہ ان کے بعد آنیوالے وائس چانسلر ڈاکٹرقصیر مشتاق نے اس خاتون کوگریڈ18 میں ریگولربھرتی کرکے اسے20 ایڈوانس انکریمنٹس دے کرلاکھوں روپے سے نوازدیاجبکہ زریت الزہرہ جوڈپٹی کنٹرولر امتحانات تھیں کوقائمقام کنٹرولرامتحانات بنادیااوراس حوالے سے موصوفہ کی تعلیمی قابلیت کابھی خیال نہ رکھاڈاکٹربلال اے خان اورڈاکٹرقیصرمشتاق سمیت سابق رجسٹرار عبدالستار اورسابق ڈپٹی رجسٹرار نورالسلام صدیقی سے ملی بھگت کرکے غیرقانونی طورپربھرتیاں کرکے یونیورسٹی کولاکھوں کانقصان پہنچایا عابد علی نامی شخص نے اینٹی کرپشن میں اس حوالے سے درخواست دی کوئی کاروائی نہ ہونے پراس نے عدالت اینٹی کرپشن میں استغاثہ دائرکردیاجسے فاضل عدالت نے سماعت کیلئے منظورکرتے ہوئے پانچوں ملوث افراد کو6 دسمبرکوطلب کرلیاہے۔
غیرقانونی بھرتیاں‘ سابق وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی‘رجسٹرارسمیت 5 افرادطلب
Nov 17, 2019