کراچی (این این آئی)حتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم اور دیگر کیخلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس میں آئندہ سماعت پر گواہ کو اصل دستاویزات کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیدیا۔کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو ڈاکٹر عاصم اور دیگر کیخلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب کے جانب سے گواہ کامران ہاشمی پیش ہوئے۔ گواہ کے پاس اصل دستاویزات نہ ہونے کہ باعث عدالت نے سماعت 26 نومبر تک ملتوی کردی۔
ڈاکٹرعاصم کرپشن ریفرنس ،آئندہ سماعت پر گواہ کو اصل دستاویزات کے ساتھ پیش ہونے کا حکم
Nov 17, 2019