پارلیمنٹ اور اس سے متعلقہ امور کی نگرانی کیلئے خصوصی کمیٹی قائم

اسلام آباد (اے پی پی) پارلیمان اور اس سے متعلقہ امور کی نگرانی کیلئے چار رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اعلان کردیا گیا ہے،یہ کمیٹی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پر مشتمل ہو گی،اس کے قیام کا مقصد پارلیمان کے کردار کو مزید موثر اور فعال بنانا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ چار رکنی کمیٹی پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی اور پارلیمان سے متعلقہ امور کی موثر نگرانی کرے گی، کمیٹی پارلیمان سے متعلقہ امور پر ہونے والی پیش رفت سے لمحہ بہ لمحہ پارٹی قیادت کو آگاہ کرتی رہے گی۔ پارلیمانی کمیٹی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پر مشتمل ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن