یو اے ای کے پرنس شیخ سلطان بن ہمدان ایک ہفتے کے دورے پر آج رحیم یار خان آئیں گے

Nov 17, 2019

رحیم یار خان(بیورو رپورٹ) یو اے ای کے پرنس شیخ سلطان بن ہمدان ایک ہفتے کے دورے پر آج رحیم یار خان آ رہے ہیں جبکہ ان کی ایڈوانس شکار پارٹی گزشتہ روز رحیم یار خان پہنچ گئی ۔ذرائع کے مطابق پرنس شیخ سلطان بن ہمدان رحیم یار خان سے ملحقہ چولستان میں ایک ہفتے تک قیام کریں گے ۔معلوم ہوا ہے کہ پرنس شیخ سلطان بن ہمدان کے بعد ابوظہبی اور دبئی کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے مزید افراد بھی آئندہ کچھ عرصے کے دوران رحیم یار خان آنے کے امکانات ہیں جبکہ بعض اطلاعات کے مطابق یو اے ای کے ولی عہد شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم بھی دسمبر کے تیسرے یا چوتھے ہفتے میں دورہ پاکستان پر آ سکتے ہیں ۔

مزیدخبریں