اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) جسٹس اظہر سلیم بابر نے آزادجموں وکشمیر کی عدالت العالیہ کے قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب کشمیر ہائوس اسلام آباد میں ہوئی جس میں آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے جسٹس اظہر سلیم بابر سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان، کابینہ کے ارکان، قانون ساز اسمبلی کے ممبران ، اعلیٰ عدلیہ کے ججز اور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے سینئر وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
جسٹس اظہر سلیم بابر نے قائم مقام چیف جسٹس آزادکشمیر ہائی کورٹ کا حلف اٹھا لیا
Nov 17, 2019