رحیم یارخان‘شیدانی شریف ‘جام پور(کرائم رپورٹر‘نمائندہ خصوصی ‘نامہ نگار) ٹرین اورٹرالر کی زد میںآکر3افراد جاںبحق‘ایک زخمی،تفصیل کے مطابق پہلا حادثہ قومی شاہراہ پر سردار گڑھ کے رہائشی 22سالہ محمد روشن کیساتھ پیش آیا،جو اپنی موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ اسی دوران بے قابو ٹرالر نے اس کو کچل ڈالا،جس کے نتیجہ میں 22سالہ محمد روشن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا،ٹرالر ڈرائیور ٹرالر سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،جبکہ دوسرا حادثہ بھی قومی شاہراہ پر خانبیلہ کے رہائشی 30سالہ سعید احمد کیساتھ پیش آیا جو پیدل سڑک کراس کر رہا تھا کہ اسی دوران گزرنے والے ٹرالر نے سعید احمد کو کچل ڈالا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا،ٹرالر ڈرائیور ٹرالر موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا،حادثات کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر جاںبحق ہونے والے افراد نعشیں کاروائی کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی،اور فرار ہونے والے ڈرائیور کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تلاش شروع کردی۔ جام پور کے نواحی علاقہ کے رہائشی اللہ ڈیوایا میو۔ عبدالستار سونترہ موٹر سائیکل پر محمد پور سے داجل کی طر ف جارہے تھے۔ ریلوے پھاٹک بند نہ تھا جونہی موٹرسائیکل ریلوے لائن کو کراس کر رہے تھے۔ اچانک ریلوے کا انجن آگیا جس سے اللہ ڈیوایا میو موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ عبدالستار شدید زخمی ہو گیا۔ دونوں کو ریسکیو نے ٹی ایچ کیو ہسپتال جام پور شفٹ کر دیا۔ قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالہ کر دی گئی۔ جبکہ زخمی کو نشتر ہسپتال ملتان شفٹ کر دیا گیا۔
ٹرین اورٹرالر کی زد میںآکر3افراد جاںبحق‘ایک زخمی
Nov 17, 2019