مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)قرآن مجید اللہ کا کلام ہے جہاں اسے پڑھنے سے ثواب ملتا ہے وہاں اسے توجہ سے سننے سے کئی اقسام کی لاعلاج بیماریوں سے شفاء بھی ملتی ہے سورۃ الّر حمن قرآن مجید کی وہ سورۃ ہے جس کی تلاوت سننے سے متعدد لا علاج اورخطر ناک بیماریوں ہیپاٹائٹس اے، بی، سی،دل کے امراض، کینسر، شوگر،بلڈ پریشر، ڈپریشن، جادو ٹونا، ڈینگی، ایڈز کا علاج ممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیر سید منشا عباس بخاری غلام آستانہ عالیہ شیر شاہ قلندر قصور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔