جوئیانوالہ (نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق یوسی چیئرمین ملک نعمان شہزاد ڈوگر نے کہا ہے کہ جتنے جھوٹ موجودہ حکمرانوں نے بولے اور یوٹرن لئے یہ ملکی تاریخ کا ایسا سیاہ باب ہے جو کبھی بھلایا نہیں کیا جاسکتا اقتدارپرستی میں عمران خان نے انتقامی سیاست کو فروغ دیکر ملک کو انارکی اور عوام کو مایوسی کی دلدل میں دھکیلا ہے ان سے عوام کی بیزاری منطقی ہے، انہوں نے کہا کہ پوری قوم دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ میاں محمد نواز شریف کو جلد صحت یاب فرمائے تاکہ وہ ملک و قوم کی رہنمائی کرسکیں۔