بوسنیامیں مہاجرین کا کیمپ خطرناک اور غیر انسانی ہے، ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز

نیویارک(این این آئی)انسانی حقوق کی طبی تنظیم ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے بوسنیا ہرسے گووینا میں واقع وْوچجیک مہاجر کیمپ کو انتہائی خطرناک اور غیرانسانی قرار دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس تنظیم نے مزید کہا کہ کیمپ کے مکینوں کو شدید سردی سے بچاؤ کے لیے کمبلوں اور مضبوط ترپالوں کی اشد ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ مہاجرین کو کم خوراک اور ناکافی طبی سہولیات کا بھی سامنا ہے۔ امدادی تنظیم نے واضح کیا کہ وْوچجیک کا کیمپ مہاجر کیمپوں کے لیے مقرر کم سے کم معیارات کو بھی پورا نہیں کرتا۔ اس مہاجر کیمپ میں رہنے والے زیادہ مہاجرین کا تعلق افغانستان، پاکستان اور شام سے ہے۔ مقامی لوگ بھی اس کیمپ کی مخالفت کر رہے ہیں اور مہاجرین کو دوسرے کیمپوں میں منتقل کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن