ٹوکیو (اے پی پی)جاپان میں زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ زیبرے کی طرح سفید رنگ کی لائنوں سے رنگی ہوئی کالی گائے کو خون چوسنے والے کیڑے عام گائے کے مقابلے میں کم کاٹتے ہیں۔وسطی جاپان میں ایچی زرعی تحقیقاتی مرکز میںہونے والی تحقیق کو دوران ماہرین نے کھونٹی سے بندھی کالی گائیوں کے تین گروپوں کا جائزہ لیا، ایک گروپ کالی گائوں کا تھا، دوسرے گروپ کی گائوں پر کالے پینٹ کی لائنیں اور تیسرے گروپ کی گائوں پر زیبرے کی طرح سفید پینٹ سے لائنیں بنائی گئی تھیں۔تیس منٹ بعد ہر گائے کے دائیں جانب خون چوسنے والے ہارس فلائیز جیسے کیڑوں کی تعداد گنی گئی تو معلوم ہوا کہ کسی پینٹ کے بغیر گائوں میں یہ اوسط تعداد 129، کالی لائنیں پینٹ کی گئی ان گائوں میں 111 اور زیبرا کی طرح سفید لائنوں والی گائے میں 55 سے کم رہی جو دوسروں کے مقابلے میں نصف سے بھی کم تھی ۔
زیبرے کی مانند سفید لائنوں والی گائے کو کیڑے کم کاٹتے ہیں،جاپانی ماہرین
Nov 17, 2019