ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کی پارلیمان نے سالوں تک امتیازی سلوک کا سامنا کرنے والے جذام کے سابق مریضوں کے اہل خانہ کو زر تلافی ادا کرنے کے قانون کی منظوری دی ہے۔ جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق جاپانی ایوان بالا نے گزشتہ روز متفقہ طور پر ایک بل کی منظوری دی ہے جس کے تحت جذام کے سابق مریضوں کے اہل خانہ کو زر تلافی ادا کیا جائے گا۔ قانون کے مطابق پارلیمان اور حکومت، ہان سین کے نام سے مشہوربیماری جذام کے سابق مریضوں کے اہل خانہ سے معافی کے طلبگار ہیں۔