ٹوکیو(انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان تو کیا دنیا بھر میں کسی بھی جگہ پر 200 روپے میں ہوٹل کا کمرہ نہیں ملتا لیکن جاپانی شہر فوقوکا میں شہر کے مرکزی شاپنگ سیںٹر سے صرف 15 منٹ کی پیدل مسافت پر واقع ایک ہوٹل میں یہ کمرا دستیاب ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہوٹل کا کمرا ہفتے میں کسی بھی دن کے لیے دستیاب ہے۔لیکن یہاں رکنے سے قبل آپ کو ہوٹل کے معاہدے پر دستخط کرنا ہوں گے جس کے تحت وہ کمرے میں رہتے ہوئے ا?پ کی ویڈیو براہِ راست یوٹیوب پر نشر کرے گا۔ یہ کارروائی براہِ راست نشر کی جائے گی جسے ظاہر ہے دنیا کے سب لوگ دیکھ سکتے ہیں۔
جاپان کا ایک ڈالر ہوٹل، لیکن آپ کی ویڈیو براہِ راست نشر کی جائیگی
Nov 17, 2019