سئیول (اے پی پی)امریکہ نے کیوبا کی فوج کے پانچ ذیلی اداروں پر اقتصادی پابندی لگانے کا اعلان کردیا ہے۔ امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے جنوبی کوریا میں ایک بیان میںکہا کہ میںکیوبا پر پابندی کی فہرست کی تجدیدکرنے کا اعلان کر رہا ہوں۔اب ہم نے اس فہرست میں کیوبا کی فوج کی پانچ ذیلی اداروں کو شامل کیا ہے، جس کے ساتھ مالی لین دین پر پابندی لگانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔