لاہور(نمائندہ خصوصی)سی ٹی او لیاقت علی کی زیرصدارت سٹی ٹریفک پولیس اور محکمہ ماحولیات کی مشترکہ ٹیموں کا اجلاس ہوا،اجلاس میں ڈائریکٹر ماحولیات ڈاکٹر نصرت ناز نے بھی شرکت کی،اجلاس میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا،18وارڈنز پرمشتمل9ٹیمیں تشکیل دی گئیں جو شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ جات لگاتے ہوئے کارروائی کو یقینی بنائیں گی۔بس اڈوں، ٹیکسی سٹینڈز،سکولز،کالجز سمیت سرکاری و نیم سرکاری دفاتر میں ٹریفک آگاہی کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔