ریلوے تاریخی اورثقافتی خوبصورتی اجاگرکرنے کیلئے سفاری ٹورسٹ ٹرین چلائے گی

لاہور (سٹاف رپورٹر)پاکستان کی تاریخی اور ثقافتی خوبصورتی کو پوری دنیا میں اجاگر کرنے کیلئے حکومت پاکستان اوروفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے ویژن کے مطابق پاکستان ریلوے وسٹاٹورزم کے اشتراک سے 17نومبر سے 20نومبر 2019 تک سفاری ٹورسٹ ٹرین چلارہاہے۔ ملکی سطح پر سیاحت کی اہمیت اور فروغ کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد تمام سیاحوں کو خوش آمدید کہیں گے ۔سیاحت کو فروغ دینے کیلئے پاکستان ریلوے کا پہلا عملی اقدام ہے ۔ اس سفاری ٹرین میںجرمنی ، جاپان، اٹلی ، برطانیہ اور آسٹریلیاسمیت دنیا کے نامور سیاح اور فوٹوگرافرز حصہ لیں گے۔سفاری ٹرین کو خصوصی طور پر تیار کیاگیا۔ ٹرین اپنے پہلے مرحلے میں راولپنڈی سے گولٹرہ شریف ، ٹیکسلا، اٹک سٹی سے ہوتی ہوئی اٹک خورداسٹیشن تک جائیگی۔ دوسرے مرحلے میں یہ ٹرین اٹک خورد سے واپس اٹک سٹی کے راستے سے ہوتی ہوئی کنجور اور جھلار اسٹیشن تک جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن