پی ٹی آئی نے کراچی کو کیا دیا، ایم کیو ایم حکومت سے مایوس ہے: عامر خان

کراچی(نیٹ نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے کہا کہ ایم کیو ایم وفاقی حکومت سے مایوس ہے، وزیراعظم نے کراچی کے لیے 162 ارب کا اعلان کیا مگر ابھی تک وعدہ وفا نہ ہو سکا۔کراچی کے مسائل سے گورنر سندھ کو آگاہ کرتے رہتے ہیں، کراچی پورے ملک کو چلا رہا ہے لیکن پی ٹی آئی ارکان نے اس شہر کو کیا دیا؟ عامر خان نے کہا کہ میئر کے پاس اختیارات نہیں، وہ گریڈ ایک سے 4 کا ملازم تک بھرتی نہیں کرسکتا، اختیارات کے بغیر میئر کام کیسے کر یگا۔ کراچی میں سیوریج کاکوئی نظام نہیں، تمام چیزوں کی سب سے زیادہ ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...