معزول سوڈانی صدرکے خلاف مالی بدعنونی مقدمے کافیصلہ 14دسمبر کو سنانے کا اعلان

Nov 17, 2019 | 12:02

ویب ڈیسک

سوڈان کی ایک عدالت نے معزول صدر عمر البشیر کے مالی بدعنوانی کے کے مقدمہ کا فیصلہ سنائے جانے کے لیے 14 دسمبر کو آخری تاریخ مقرر کردی ہے اور کہا ہے کہ سابق صدر کے خلاف وسط دسمبر کوبدعنوانی کیسز کا فیصلہ سنایا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق عدالت کے جج جسٹس صادق عبد الرحمن نے سابق صدر کی موجودگی میں دفاعی گواہوں کی سماعت کے لئے وقف کردہ سیشن کے اختتام پر کہا کہ معزول صدر عمر البشیر کے مقدمہ کی سماعت مکمل ہوچکی ہے۔ اب اس کیس کا فیصلہ 14 دسمبر کو سنایا جائے گا۔سمعت میں شریک ایک اے ایف پی نمائندے کے مطابق فرد جرم عائد کرنے اور دفاع سے متعلق فریقین کے دلائل تحریری طور پر عدالت میں پیش کیے جائیں گے اور فیصلے کے اعلان کے سوا اب مزید کوئی سماعت نہیں ہوگی۔دریں اثنا برطرف سوڈانی صدر عمر البشیر کے درجنوں حامیوں نے خرطوم کی عدالت میں مالی بدعنوانی کے الزامات سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پرعدالت کے باہر مظاہرہ کیا۔ مظاہرین معزول صدر کا ٹرائل بند کرنے اور ان کی فوری رہائی کے لیے نعرے لگا رہے تھے۔مظاہرین نے سابق صدر کی حمایت اور بین الاقوامی فوجداری عدالت کی مذمت میں بھی نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے نعرے لگائے کہ عمر البشیرآپ تنہا نہیں، ہم آپ کے ساتھ ہیں، آپ نے کوئی خیانت یا بد دیانتی نہیں، ہم آپ کو عالمی فوج داری عدالت کے حوالے نہیں کرنے دیں گے۔

مزیدخبریں