جی بی الیکشن‘ حکومت نے  مرضی کا جھرلو پھیرا: عظمیٰ بخاری 

ملتان (سپیشل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما عظمی بخاری نے کہا ہے کہ گلگت  بلتستان میں حکومتی جماعت کی کامیابی سے واضح ہوگیا کہ الیکشن چوری کا سلسلہ جاری۔ ہے جبکہ حکومتی وزراء انتخابات سے قبل نتائج بتاتے رہے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ گلگت بلتستان میں بھی حکومت نے مرضی کا جھرلو پھیرا ان خیالات کا اظہار انہوں نے رہنما ن لیگ حامد خان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکمران اتنا ظلم کریں جتنا کل برداشت کرسکیں۔

ای پیپر دی نیشن