فیصل آباد:انٹرکلب والی بال چیمپئن شپ کا سیمی فائنل مرحلہ مکمل

فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ ) ڈسٹرکٹ اینڈ ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام دو روزہ انٹر کلب والی بال چیمپیئن شپ سپورٹس کمپلیکس تاندلیانوالہ میں کھیلی گئی جس میں 10  ٹیموں نے حصہ لیا ۔پہلا سیمی فائنل چک 411 اورچک392 کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو چک 392نے 3-0 سیٹ سے جیت لیا دوسرا سیمی فائنل چک 401 اور چک400 کے مابین کھیلا گیا جسے چک 401 نے3-1سیٹ سے جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔سیمی فائنلز کے مہمان خصوصی بابر اقبال باجوہ تحصیل سپورٹس آفیسرسانگلہ ہل، محمد عبداللہ وینس تحصیل سپورٹس آفیسر تاندلیانوالہ کے علاوہ ملک اصغر علی کمالوی ایڈمنسٹریٹر سپورٹس جمنیزیم تاندلیانوالہ، قاری نصرت حیات اورزوالفقار علی وٹوبھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...