سکندرآباد(نامہ نگار) شجاع آباد کے پسماندہ علاقے مٹوٹلی میں پیدائشی آنکھوں کی بینائی سے محروم دو بھائی چائے کا ہوٹل بنا کر زندگی کا گزر بسر کر رہے ہیں دونوں بھائیوں نے حکومت وقت سے علاج کی اپیل کی ہے دو بھائی رانا شہزاد,رانا وقاص پیدائشی طور پر آنکھوں کی بصارت سے محروم ہوتے بھی کبھی اپنی معذوری کو کبھی مجبوری نہ بننے دیا اور بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے گزشتہ دس سالوں سے چائے کا ہوٹل بنا کر با عزت طریقے سے روزگار کر رہے ہیں۔