نوازشریف ،آصف زرداری کارابطہ،گلگت انتخابی نتائج کومسترد کردیا

اسلام آباد ( محمد نواز رضا ۔وقائع نگار خصوصی) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ  نے گلگت و بلتستان  انتخابات کے نتائج کو مسترد کر  د یا پاکستان مسلم لیگ (ن) جمعیت علما ء  اسلام  اور  پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت   کے درمیان رابطوں میں  گلگت و  بلتستان  کے انتخابی نتائج  کا معاملہ18نومبر2020ء کو منعقد ہونے والے  پاکستان ڈیمو کریٹک  موومنٹ  کے سربراہی  اجلاس  میں اٹھا یا جائے گا  ذرائع کے مطابق  پاکستان مسلم  لیگ (ن)  کے قائد  میاں نواز شریف  اور  پاکستان پیپلز پارٹی  پارلیمنٹیرین کے چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان  ٹیلی فونک  رابطہ قائم ہوا ہو دونوں رہنمائوں  نے گلگت و بلتستان  کے انتخابات کے نتائج کو مسترد کر دیا ہے اور کہا  ہے کہ گلگت و  بلتستان کے انتخابات ہماری منزل نہیں بلکہ موجودہ حکومت کو اقتدار سے الگ کرنے کی تحریک کا ایک حصہ ہے۔ ذرائع  کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہی اجلاس میں حکومت کیخلاف تحریک کو تیز تر کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا اجلاس میں حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کے باعث جلسوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ قبول نہیں کیا جائے گا ۔ اسے حکومت کی طرف سے پی ڈی ایم کی  تحریک  کو نقصان پہنچانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس سے میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری  بھی خطاب کریں گے 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...