ملتان : سابق ایم این اے غفار ڈوگر رہا اینٹی کرپشن عدالت نے مقدمہ ختم کر دیا 

Nov 17, 2020

ملتان (ِسپیشل رپورٹر) اینٹی کرپشن عدالت ملتان کے جج آصف مجید اعوان نے مسلم لیگی رہنما و سابق ایم این اے عبدالغفار ڈوگر کے خلاف کرپشن کا مقدمہ خارج کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔ وکلا نے دلائل دیے کہ ڈپٹی کمشنر نے ضابطے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقدمہ کا حکم دیا۔ مسلم لیگی رہنما کے خلاف جعلی اقرار نامہ کا مقدمہ درج کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اینٹی کرپشن رولز کی خلاف ورزی کی ہے۔ عبدالغفار ڈوگر نے کہا کہ گرفتاری حکمران جماعت کے عہدیداران اور انتظامیہ کا گٹھ جوڑ ہے، کرپشن کا مقدمہ اس وقت بنایا گیا جب وہ ایم این اے بھی نہیں تھے۔ میاں نواز شریف کے ساتھ پہلے سو فیصد کھڑے تھے جبکہ گرفتاری کے بعد ہزار فیصد کھڑے ہیں ۔اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق مسلم لیگ کے رہنما اور سابق رکن اسمبلی عبدالغفارڈوگر کے خلاف کیس خارج نہیں ہوا اور نہ ہی انہیں بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے قانونی شعبہ کے مطابق  عدالتی حکم پر  ملزم کو آزاد کر دیا گیا ہے تاہم کیسں ختم نہیں ہوا۔ کاغذات کی جعلسازی میں ملوث تمام افراد کے خلاف انکوائری ہوگی اور اس کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزیدخبریں