ڈالر 20 پیسے مہنگا، سونا 100 روپے تولہ سستا

لاہور/ کراچی (کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ)  اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا۔ سٹیٹ بنک کے مطابق انٹر بنک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 158 روپے 16 پیسے برقرار رہی۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 20 پیسے کے اضافے سے 158 روپے 30 پیسے ہو گئی۔ دوسری جانب صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی واقع ہوئی۔ کراچی صرافہ  بازار ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 550 ہو گئی جبکہ 10 گرام سونا 67 روپے کی کمی کے بعد 96 ہزار 493 روپے میں فروخت ہوا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...