ٹنڈو اللہ یار میں پاگل کتے کے کاٹنے سے 12 سالہ زخمی بچہ جاں بحق

ٹنڈواللہ یار(آئی این پی )  ویکسین نہ ملنے پر پاگل کتے کے کاٹنے سے زخمی 12سالہ بچہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جب کہ بچے کی ہلاکت کا کمشنر حیدرآباد نے نوٹس لے لیا۔ تفصیلات  کے مطابق ٹنڈواللہ یار میں ٹنڈوسومرو کے قریب گاوں مانو پٹیل کے رہائشی محنت کش مرحوم پوپٹ کے 12 سالہ بچے کو پاگل کتے نے کاٹ لیا۔ اہل خانہ زخمی بچے کو مقامی ہسپتال میں لے کر گئے مگر ویکسین دستیاب نہ ہونے پر بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگیا۔ بچے کی موت کا کمشنر حیدرآباد محمدڈی جی ہیلتھ اور اے ڈی سی ون ٹنڈوالہیار سے رپورٹ طلب کر لی کہ اسپتال میں ویکسین تھی یا نہیں۔  ہسپتال میں ویکسین نہ ہونے کی صورت میں کوتاہی برتنے والے محکمہ صحت کے اہلکاروں پر مقدمہ درج کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...