کرونا پھیلاؤ روکنے کیلئے پنجاب کی ضلعی عدالتوں میں فوکل پرسن نامزد 

 لاہور (وقائع نگار خصوصی) پاکستان سمیت پوری دنیا میں کرونا وائرس کی دوسری لہر شروع ہو چکی ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان کی جانب سے عدالتوں میں کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلائو کو روکنے کیلئے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں اور اسی سلسلہ میں ضلعی عدلیہ میں ججز، وکلاء اور سائلین کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے ہدایات نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ صوبہ بھر کی ضلعی عدالتوں میں فوکل پرسنز نامزدکر دیئے گئے ہیں۔ لاہور کی ضلعی عدالتوں کے لئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیف اللہ سوہل کو کرونا فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے۔ شیخوپورہ میں سینیئر سول جج  محسن علی خان بطور فوکل پرسن بھی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ ننکانہ صاحب میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عاصم منظور، ساہیوال میں سینیئر سول جج شکیل احمد گورایہ، راولپنڈی کی ضلعی عدالتوں میں  سینیئر سول جج سول ڈویژن کو فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے۔ فیصل آباد کے لئے سول جج محمد نصر اللہ وٹو، جہلم  سینیئر سول جج راشد طفیل ریحان، جھنگ  سینیئر سول جج شاہد محمود اور گوجرانوالہ کیلئے سینیئر سول جج دلدار شاہ کوفوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے۔ بہاولنگر  میں سینیئر سول جج محمد افضل بھٹی راجن پور میں سینیئر سول جج خرم شہزاد میرانی کو بطور کورونا فوکل پرسن کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ فوکل پرسنز لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری ہدایت نامہ کے مکمل نفاذ اور عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔  اقدامات کی نگرانی کریں گے۔کسی بھی ضلعی عدالت میںججز یاسٹاف میں کوئی مثبت کیس آنے کی صورت میں فوری طور پر ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور ہائی کورٹ کو مطلع کیا جائے گا اور رپورٹ ای میل کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن