کراچی(نوائے وقت رپورٹ) آئی جی پولیس سندھ نے کشمورمیں ماں بیٹی زیادتی کیس کے ملزم کو پکڑنے والے اے ایس آئی محمد بخش کو تمغہ شجاعت اور ان کی بیٹی کو ستارہ امتیاز دینے کی سفارش کردی۔سینٹرل پولیس آفس کراچی میں کشمورپولیس کے بہادر اے ایس آئی محمد بخش اوران کی بیٹی کے اعزاز میں تقریب سجائی گئی جس میں آئی جی سندھ مشتاق مہر اور ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے شرکت کی، اے ایس آئی محمد بخش اور ان کے اہلخانہ کا شاندار استقبال کیا گیا۔آئی جی سندھ نیخطاب میں پولیس کی طرف سے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا اورتمغوں کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ اے ایس آئی اور ان کی بیٹی نے اپنی زندگی کی پروا نہ کرتے ہوئے بڑا کارنامہ انجام دیا، بیٹی کے حوصلے کو سلام پیش کرتا ہوں۔ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ پولیس افسر محمد بخش اور ان کی بیٹی کی بہادری و جرأت کی تعریف کیلئے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔
کشمور واقعہ کے ہیرو اے ایس آئی کیلئے 20 لاکھ انعام کا اعلان، تمغوں کی سفارش
Nov 17, 2020