فیروزوالہ، نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) فیروز والا، حاصل پور اور چنیوٹ میں زیادتی کے واقعات پیش کئے گئے ہیں۔ جی ٹی روڈ کی آبادی امامیہ کالونی میں سہیلی کے باپ نے ہمسائے کی بیٹی سے زیادتی کر ڈالی۔ محنت کش محمد اسلم کی بیٹی (س) اپنی سہیلی کو ملنے کے لیے اس کے گھر گئی تو وہاں پر سہیلی (ش) گھر نہ ملی تو اس کے باپ اشرف نے دوشیزہ کو کہا کہ میری بیٹی اب آرہی ہے اس کا انتظار کرو۔ اشرف نے دوشیزہ کو جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر زبردستی زیادتی کر ڈالی۔ ملزم فرار ہو گیا۔ فیروزوالہ پولیس نے ملزم اشرف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ حاصل پور میں دکاندار نے 11 سالہ بچی، چنیوٹ میں 7 افراد نے 14 سالہ لڑکے کو نشانہ بنایا، 6 پکڑے گئے، تمام واقعات کے مقدمات درج کر لئے گئے۔ نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاؤں مٹوبھائیکے کا رہائشی دلاور منہاس کا نو سالہ بیٹا منشا مٹو کے گھر ٹیوشن پڑھنے گیا جہاں بلاول اور عمیر ولد منشاء مٹو نے بچے کو نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔ مقامی پولیس نے بچے کے والد کی رپورٹ پر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
زیادتی کے 4 واقعات، فیروز والا لڑکی، نوشہرہ ورکاں میں 9 سالہ طالب علم نشانہ بن گئے
Nov 17, 2020