لاہور ( پ ر)پاکستان کے سب سے پرانے اور تجربہ کار تعلقات عامہ کے ادارے ایشیاٹک پبلک ریلیشنز نیٹ ورک (اے پی آر) نے اے پی اے سی انسائیڈر سالانہ بزنس ایوارڈز 2020 جیت کر اہم بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ بین الاقوامی ادارے اے پی اے سی انسائیڈر کی جانب سے 7 اداروں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اے پی آر کو پاکستان کے سب سے بہترین تعلقات عامہ کے ادارے کے طور پر منتخب کیا گیا ۔ اے پی اے سی انسائیڈر کے ججز پینل نے عوامی سطح پر دستیاب معلومات اور اے پی اے سی انسائیڈر میں سخت اندرونی جانچ پڑتال کی بنیاد پر آزادانہ جائزہ لینے کے بعد اے پی آر کو منتخب کیا۔اہم کامیابی کے حصول پر اے پی آر کے سی ای او زوہیر علی شریف نے کہا کہ ایسا بین الاقوامی ایوارڈ جس کی بنیاد میرٹ اور شفافیت ہو اور اسکے لئے کسی قسم کی فیس کی ادائیگی نہ کرنی پڑے ، اس کی جانب سے ہماری صلاحیتوں کا اعتراف ہمارے لئے حقیقی اہمیت رکھتا ہے۔