اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ نے پشاور چڑیا گھر میں ہاتھی درآمد کی درخواست پر فریقین کونوٹسز جاری کرد ئے .پشاور چڑیا گھر میں دو ہاتھیوں کے درآمد سے متعلق درخواست پر سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی تین رکنی بینچ نے کی دوران سماعت جسٹس مشیر عالم نے کہاآپ نے ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔اپ کیسے حکومت کو یہ کہہ سکتے ہیں۔جس پر وکیل نیاز خان ولی نے موقف اپنایا کہ بین الاقوامی ٹیم نے چڑیا گھر کا ماحول ہاتھیوں کے موضوع قرار دیا ہے۔ جسٹس مشیر عالم نے کہااسلام اباد ہائیکورٹ کے فیصلہ کو بھی مدنظر رکھیں۔وکیل نے کہااسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک ہاتھی کی واپسی کا حکم دیا ہے جبکہ ہم ہاتھیوں کا جوڑا لا رہے ہیں۔ جس پر جسٹس مشیر عالم نے کہاعدالت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیتے ہیں۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر تے ہوے کیس کی مزید سماعت دوہفتے کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
سپریم کورٹ ،پشاور چڑیا گھر میں ہاتھی درآمد کی درخواست پر فریقین کونوٹسز جاری
Nov 17, 2020