اسلام آباد(نمائندہ نوائے وت)چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ جسٹس وقاراحمدسیٹھ کی وفات پرڈسٹرکٹ بارکے وکلاء نے یوم سوگ منایا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ جسٹس وقاراحمدسیٹھ کی وفات پرڈسٹرکٹ بارہری پورکے وکلاء نے ایک روزہ یوم سوگ منایااورکوئی بھی وکیل کسی عدالتی امورکی سرانجام دہی کے لیے پیش نہیں ہواجسکے باعث مقدمات کی سماعت اگلی تاریخ پیشیوں تک ملتوی ہوگئی۔علاوہ ازیں وکلاء نے ڈسٹرکٹ بارہال میں جسٹس وقاراحمدسیٹھ کے لیے اجتماعی دعاکابھی اہتمام کیاجس میں اْنکی مغفرت اورپسماندگان کے لیے صبروجمیل کی دعاکی گئی۔
جسٹس وقاراحمدسیٹھ کی وفات پرڈسٹرکٹ بارکے وکلاء کایوم سوگ،مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی
Nov 17, 2020