بااثر ہمسائیوں نے مجھے بیٹوں سمیت تشدد کا نشانہ بنایا ٗحکا م انصاف دلائیں : حسینہ مائی

Nov 17, 2020

ملتان( کرائم رپورٹر ) پیر کالونی کی رہائشی خاتون حسینہ مائی نے نوائے وقت کے دفتر آکر بتایا ہے کہ علاقے کے رہائشی افراد نصیر،اللہ وسایا،اکبر،یاسین کباڑیے،مبین،اظہر وغیرہ مجھے اور میرے بیٹوں کو تشدد کا نشانہ بنایا،تھانہ شاہ شمس میں مقدمہ کیلئے درخواست دی مگر کارروائی نہیں ہوئی،چکر لگایا تو دھکے دیکر نکال دیا گیا،ملزم بااثر اور غیر اخلاقی حرکات میں ملوث ہیں۔ خاتون نے حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں